حضرت عامر بن عبدقیس رحمہ اللہ (تابعی)
حضرت عامر بن عبدقیس رحمہ اللہ تابعین میں سے ایک جلیل القدر بزرگ تھے۔ آپ بصرہ میں رہائش پذیر تھے اور بعد میں دمشق تشریف لے گئے۔ آپ اپنی عبادت، زہد، تقویٰ اور قرآن سے گہری محبت کے لیے مشہور تھے۔آپ کی زندگی سادگی، خوفِ خدا اور خالص عبادت کا نمونہ تھی۔ آپ دن کو اکثر روزے رکھتے اور راتوں کو قیام میں گزار دیتے۔ قرآنِ کریم کے ساتھ آپ کا تعلق بہت گہرا تھا۔اکثر قرآن کی تلاوت میں محو رہتے اور کہا جاتا ہے کہ آپ بہت مختصر وقت میں مکمل قرآن ختم کر لیا کرتے تھے۔
معلی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: عامر بن عبد قیس نے فرمایا: اللہ کی کتاب (قرآن) کی چار آیتیں ایسی ہیں کہ جب میں ان کو یاد کرتا ہوں تو مجھے اس بات کی پرواہ نہیں رہتی کہ میں نے کس حال میں صبح کی اورکس حال میں شام کی۔
اعوذ ب ا لله من الشيطا ن ا لرجيم
مَّا يَفۡتَحِ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحۡمَةٖ فَلَا مُمۡسِكَ لَهَاۖ وَمَا يُمۡسِكۡ فَلَا مُرۡسِلَ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ٢
وَإِن يَمۡسَسۡكَ ٱللَّهُ بِضُرّٖ فَلَا كَاشِفَ لَهُۥٓ إِلَّا هُوَۖ وَإِن يَمۡسَسۡكَ بِخَيۡرٖ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ١٧
’’اور اگر اللہ تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر نعمت (وراحت) عطا کرے تو (کوئی اس کو روکنے والا نہیں) وہ ہر چیز پر قادر ہے‘‘۔
(الانعام۔۱۷)سَيَجۡعَلُ ٱللَّهُ بَعۡدَ عُسۡرٖ يُسۡرٗا٧
’’اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا‘‘۔
(الطلاق۔۷)وَمَا مِن دَآبَّةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِ رِزۡقُهَا وَيَعۡلَمُ مُسۡتَقَرَّهَا وَمُسۡتَوۡدَعَهَاۚ كُلّٞ فِي كِتَٰبٖ مُّبِينٖ٦٧
’’’’زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جاندار ہیں سب کی روزیاں اللہ تعالیٰ پر ہیں ۔وہی ان کے رہنے سہنے کی جگہ کو جانتا ہے اور ان کے سونپے جانے کی جگہ کو بھی، سب کچھ واضح کتاب میں موجود ہے‘‘۔
( صفةالصفوة صفحہ ۶۱۱)
واقعی، جس دل میں اللہ پر کامل یقین ہو جائے، وہ دنیا کی کسی بھی پریشانی سے نہیں ڈرتا۔ اگر ہم بھی اللہ کی ان چار آیات کو ذہن نشیں کر لیں تو دنیا کی ہرفکر سے آزاد ہو جائیں گے۔ اللہ ہی نفع و نقصان، دعاؤں کا سننے والااور رزق کا مالک ہے۔
اہم نکات
🔗 مزید مطالعہ